فروغ انسانی وسائل کی وزارت ثانوی اور اعلی تعلیم کے لئے امتحانات منعقد کرانے کی غرض سے نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی(این ٹی اے) قائم کریگی۔فروغ انسانی وسائل کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے آج یہاں کہا کہ یہ فیصلہ اس
لیے کیا گیا ہے کہ سنٹرل بورڈفار سکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای ) اوسطا
ماہانہ تقریبا
10 لاکھ طالب علموں کے لئے امتحان منعقد کراتا ہے، جو بہت
بڑی تعداد ہے جبکہ اس کا بنیادی مقصد تعلیم کے نظام میں بہتری لانا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی ابتدائی طور پر آئی آئی ٹی، این آئی ٹی
اور یونیورسٹی کے امتحانات کرائیگی اور بعد میں اسکولوں کے امتحانات بھی
اسے سونپ دئے جائیں گے ۔